لاہور ،گیس فراہمی شیڈول کی خلاف ورزی پر 171سی این جی اسٹیشنز کے گیس کنکشن منقطع

پیر 21 اپریل 2014 19:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل۔2014ء) سوئی نادرن گیس پائپ لائنز نے مقررہ شیڈول سے زائد وقت تک فروخت جاری رکھنے پر 171سی این جی اسٹیشنز کے کنکشن منقطع کر دئیے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایس این جی پی ایل کی خصوصی ٹیموں نے گیس فروخت کے صبح دس بجے سے سہ پہر چار بجے تک گیس فراہمی کے شیڈول کی خلاف ورزی پر لاہور ریجن میں 171سی این جی اسٹیشنز کے گیس کنکشن منقطع کر دئیے ۔

متعلقہ عنوان :