کچھ لوگ اپنے ذاتی مقاصد حاصل کرنے کیلئے اسلام کا غلط استعمال کرکے تشدد اور دہشتگردی پھیلاتے ہیں ، شیخ عبد الرحمن السدین ، اپنے ذاتی مقاصد حاصل کرنے کیلئے اسلام کا غلط استعمال قطعی غلط ہے ، امام کعبہ کا امن کنونشن سے خطاب

پیر 21 اپریل 2014 19:19

کچھ لوگ اپنے ذاتی مقاصد حاصل کرنے کیلئے اسلام کا غلط استعمال کرکے تشدد ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل۔2014ء) امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ امن ہمارا سب سے بڑا ہتھیار ہے کچھ لوگ اپنے ذاتی مقاصد حاصل کرنے کیلئے اسلام کا غلط استعمال کرتے ہوئے تشدد اور دہشت گردی پھیلاتے ہیں۔ دبئی میں بین الاقوامی امن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلام بنی نوح انسان کیلئے زندگی کو بہتر بنانے کا درس دیتا ہے اور اپنے ذاتی مقاصد حاصل کرنے کیلئے اسلام کا غلط استعمال قطعی غلط ہے۔

(جاری ہے)

اسلام امن صحت اور سلامتی کی نمائندگی کرتا ہے۔امن کا مطلب اجتماعی اور انفرادی رویہ ہے جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ مسلمان معاشرے میں بات چیت ہم آہنگی اور ہمدردی کے ذریعے بہتری لانے کیلئے پرعزم ہیں اور تشدد ، دہشت گردی اور بدعنوانی کو ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر دنیا کو بڑے پیمانے پر تباہی کے ہتھیاروں پر فخر ہے تو اسلامی اقوام کو اپنے سب سے بڑے ہتھیار امن پر فخر ہے۔ اس تین روزہ کنونشن میں مختلف ممالک اور خلیجی خطے کے تقریباً 70 ہزار افراد نے شرکت کی جن میں بڑی تعداد میں خواتین بھی شامل تھیں۔