تحفظ پاکستان آرڈیننس کا مسودہ سیاسی جماعتوں کو بھیج دیا: زاہد حامد

پیر 21 اپریل 2014 18:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل۔2014ء) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی زاہد حامد نے کہا ہے کہ تحفظ پاکستان آرڈیننس کا مسودہ سیاسی جماعتوں کو بھیج دیا ہے، جو تجاویز آئیں گی انہیں آرڈیننش میں شامل کیا جائے گا۔پشاور میں خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی زاہد حامد کا کہنا تھا کہ تحفظ پاکستان آرڈیننس کا مسودہ تمام سیاسی جماعتوں کو فراہم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کے قائدین کی جانب سے دی جانے والی تجاویز کو آرڈیننس کا حصہ بنایا جائے گا۔ سیاسی جماعتوں کی تجاویز سے اس آرڈیننس کو مزید بہتر بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان حلال اتھارٹی کے نام سے ایک نیا ادارہ بنا رہے ہیں جس کے ذریعے پاکستان سے حلال اشیاء بیرون ممالک بھیجی جا سکیں گی جس سے ملک کو اربوں روپے کا فائدہ ہوگا۔ اس موقع پر تاجروں نے افغان موبائل سموں کے ذریعے اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری کی دھمکیوں کی بھی شکایت کی جس پر وفاقی وزیر نے انہیں اس حوالے سے فوری کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :