طالبان سے مذاکرات، رضا ربانی کا ان کیمرہ اجلاس بلانے کا مطالبہ

پیر 21 اپریل 2014 18:55

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل۔2014ء) سینیٹر رضا ربانی نے حکومت سے طالبان سے مذاکرات پر ان کیمرہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ خورشید شاہ کہتے ہیں قوم کو اعتماد میں لیا جائے۔ جمہوریت کے خلاف سازش ہوئی تو پیپلز پارٹی جمہوری قوتوں کا ساتھ دے گی۔

(جاری ہے)

سوات کے حلقہ پی کے 86 میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ حکومت طالبان سے مذاکرات یا آپریشن کا فیصلہ کرے۔ طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے۔ حکومت مذاکرات پر تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت طالبان سے مذاکرات کو حتمی شکل دے۔ قوم کو مزید اندھیرے میں نہ رکھا جائے۔