Live Updates

عمران خان نے 24 اپریل کو کور کمیٹی کا طلب کر لیا ‘ ملکی سیاسی صورتحال اور طالبان سے مذاکرات پر بات چیت ہوگی

پیر 21 اپریل 2014 17:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اپریل 2014ء) عمران خان نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس 24 اپریل کو طلب کر لیا۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال، طالبان سے جاری مذاکرات بارے پیشرفت کا جائزہ لیا جائیگا ‘عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف اسلام آباد میں ہونیوالے احتجاجی دھرنے میں دیگر جماعتوں کو شرکت دینے کی تجویز پر بھی غور ہو گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شاہ محمود قریشی، مخدوم جاوید ہاشمی ، جہانگیر ترین، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک، شیریں مزاری، پارٹی کے صوبائی صدور اور مختلف ونگز کے سربراہان شرکت کرینگے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف ڈی چوک اسلام آباد میں مجوزہ دھرنے سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ گیارہ مئی کو ہونیوالے دھرنے میں دیگر سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دینے کی تجویز بھی زیر غور آئے گی۔ کور کمیٹی اجلاس میں تحریک انصاف کے اٹھارویں یوم تاسیس کے حوالے سے اسلام آباد میں پچیس اپریل کو ہونیوالے کنونشن کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ سینئر رہنماوٴں کو اہم اہداف سونپے جانے کا بھی امکان ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات