مذاکرات کے خواہشمند ہیں، بال اب حکومت کے کورٹ میں ہے، طالبان ذرائع
پیر 21 اپریل 2014 17:07
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اپریل 2014ء) کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ہماری طرف سے پہلے دہشتگردی کی کوئی کارروائی نہیں کی جائیگی ‘ہم پرحملہ ہوا تو جواب دیں گے نجی ٹی وی نے طالبان ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جو قیدی ابھی تک رہا کیے جاچکے ہیں وہ تحریک طالبان کے رکن ہی نہیں۔
(جاری ہے)
طالبان ذرائع نے بتایا کہ ہم پہلے بھی مذاکرات چاہتے تھے اور اب بھی چاہتے ہیں اس حوالے سے بال اب حکومت کی کورٹ میں ہے ‘ حکومت نے خود کچھ معاملات پر مشاورت کرنی ہے جس کے بعد ہمیں جواب دیا جائے گا۔
طالبان ذرائع نے بتایا کہ سیز فائر میں مزید توسیع نہیں ہوگی، حکومتی اقدامات کو دیکھ کر اپنے پاس موجود قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کریں گے امید ہے حکومتی حلقے بھی لچک کا مظاہرہ کر کے مذاکرات کو کامیاب بنائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
مسئلہ فلسطین کا حل خطے میں امن و استحکام کے لیے ضروری ہے، ایرانی صدر
-
افغانستان میں مہنگائی کی شرح منفی 8فیصد ہے جبکہ پاکستان میں 30فیصد ہے
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی گئی
-
چینی کمپنی کا چپ اور کارڈز مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کرنے کا اظہار
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
-
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
-
میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.