کراچی ‘گلشن معمار سے اغواء ہونیوالے اقوام متحدہ کے 2 ملازمین بازیاب کرالئے گئے

پیر 21 اپریل 2014 17:07

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اپریل 2014ء) کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں کرتے ہوئے گلشن معمارسے اغوا ہونے والے اقوام متحدہ کے ملازمین کو بازیاب کرا لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سی پی ایل سی اورپولیس نے پیپری میں مشترکہ کارروائی کی جس میں چارروز قبل گلشن معمار سے اغوا ہونے والے اقوام متحدہ کے دو ملازمین بازیاب کروالیے ، بازیاب ہونیوالوں میں سمیع اورفرخ شامل ہیں تاہم کارروائی میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، پولیس کے مطابق کارروائی کے وقت اس مقام پر مغویوں کے علاوہ کوئی موجود نہیں تھا -

متعلقہ عنوان :