انسداد منشیات عدالت کا حنیف عباسی سمیت آٹھ ملزمان کیخلاف حتمی چالان پیش کرنے کا حکم

پیر 21 اپریل 2014 17:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اپریل 2014ء) راولپنڈی میں انسداد منشیات عدالت نے اے این ایف کو مسلم لیگ (ن )کے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی سمیت آٹھ ملزمان کیخلاف حتمی چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج اختر بہادر نے حنیف عباسی سمیت آٹھ ملزمان کیخلاف ایفی ڈرین کیس کی سماعت کی۔ حنیف عباسی کی طرف سے ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست عدالت نے منظور کرلی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کو ملزمان کیخلاف حتمی چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے بعد میں سماعت سات مئی تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :