حیدرآباد ‘ٹرین کی زد میں آکر دو کمسن بہن بھائی جاں بحق ہوگئے ‘لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا

پیر 21 اپریل 2014 17:05

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اپریل 2014ء) حیدرآباد میں ٹرین کی زد میں آکر دو کمسن بہن بھائی جاں بحق ہوگئے ‘لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق حیدرآباد کے چھ سال کے متین اور چار سال کی صائمہ مدرسے سے گھر آرہے تھے کہ ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آگئے۔ کفن میں لپٹی لاشیں دیکھ کر علاقے میں کہرام مچ گیا آہوں اور سسکیوں کے ساتھ دونوں بچوں کو سپرد خاک کردیا گیا-