کوئی بھی جماعت جیتے ‘ پاکستان بھارت کے ساتھ تنازع سے پاک تعلقات چاہتا ہے ‘ پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط

پیر 21 اپریل 2014 17:05

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اپریل 2014ء) بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ لوک سبھا کے انتخابات میں کوئی بھی جماعت یا اتحاد کامیاب ہو اس سے قطع نظر پاکستان بھارت کے ساتھ تنازعے سے پاک تعلقات چاہتاہے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اعتماد سازی کے اقدامات ، کشمیر ، تجارت ، عوام کے درمیان رابطوں اور ثقافتی تبادلوں سمیت بہت سے مسائل پر پیشرفت ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو مذاکرات کرنے چاہئیں اور تمام مسئلوں اور تنازعات پر کسی پیشگی شرط کے بغیر جلد سے جلد تبادلہ خیال کرنا چاہیے اور انہیں بامقصد بنانا چاہیے۔وزیراعظم نوازشریف کی بصیرت کو اجاگر کرتے ہوئے عبدالباسط نے کہا کہ ان کی خطے کے بارے میں پالیسی میں ریلوے نظام ، آزادانہ تجارت ، ثقافتی تبادلوں تعاون اور کھیلوں اور سیاحت کے توسیعی رابطوں پر مبنی خطے کو اولیت حاصل ہے۔پاکستان کے ہائی کمشنر نے کہا کہ ہماری دوطرفہ تجارت جو اس وقت دو ارب ساٹھ کروڑ ڈالر پر ہے امن قائم ہونے کی صورت میں کئی گنا بڑھ سکتی ہے

متعلقہ عنوان :