صدر اوباما چاہتے ہیں فوج قبائلی علاقوں میں کارروائی کرے، امریکی اخبار

پیر 21 اپریل 2014 17:00

صدر اوباما چاہتے ہیں فوج قبائلی علاقوں میں کارروائی کرے، امریکی اخبار

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اپریل 2014ء) امریکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ فوجی قیادت سمجھتی تھی کہ حکومت اورعدلیہ مشرف سے متعلق ریڈلائن عبورنہیں کریگی، فوج اور نوازشریف کے تعلقات نے امریکہ کے سامنے مشکل صورتحال پیدا کردی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق امریکی اخبار نے دعویٰ کیا کہ اوباما انتظامیہ چاہتی ہے کہ فوج قبائلی علاقوں میں کارروائی کرے، فوج قبائلی علاقوں میں آپریشن حکومت کی مرضی کے بغیر نہیں کرناچاہتی، امریکا چاہتا ہے کہ نوازشریف جمہوری اصلاحات نافذکریں اور حکومت اقتصادی وتوانائی کے بحران سے نمٹے۔

متعلقہ عنوان :