پی این ایس شفا کے ڈاکٹرز کی پرویز مشرف کو ایم آر آئی کروانے کی تجویز

پیر 21 اپریل 2014 16:42

پی این ایس شفا کے ڈاکٹرز کی پرویز مشرف کو ایم آر آئی کروانے کی تجویز

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اپریل 2014ء) سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے طبی معائنے کے لئے پی این ایس شفا کے ڈاکٹروں کی ٹیم سابق صدر کی رہائش پہنچ گئی جہاں ڈاکٹرز نے انہیں ایم آر آئی کروانے کی تجویز دی ہے۔

(جاری ہے)

سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے ریڑھ کی ہڈی اور ہاتھ میں درد کی شکایت کے بعد پاکستان نیوی شپ شفا (پی این ایس) کے ڈاکٹروں کی ٹیم جن میں اسپائنل کارڈ کے ماہرین بھی شامل ہیں سابق صدر کی رہائش گاہ زمزمہ جنرل کالونی پہنچے جہاں انہوں نے طبی معائنہ کرنے کے بعد مرض کی تشخیص کے لئے ایم آر آئی کرانے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر ریڑھ کی ہڈی اور ہاتھ میں درد کے معائنے کےلئے سیکیورٹی خدشات کے باعث اسپتال نہیں گئے تاہم طبیعت زیادہ بگڑنے کی صورت میں انہیں اسپتال منتقل کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف علاج کے لئے ہفتے کے روز خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی منتقل ہوئے تھے، وہ کراچی میں نیوی کے اسپتال پی این ایس شفا سے اپنے دل کے امراض کا علاج دوبارہ علاج کرائیں گے۔

متعلقہ عنوان :