طالبان قیدی رہا نہ ہونے سے امن مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار ہوگئے ہیں، پروفیسر ابراہیم

پیر 21 اپریل 2014 15:23

طالبان قیدی رہا نہ ہونے سے امن مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار ہوگئے ہیں، پروفیسر ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اپریل 2014ء) طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے طالبان قیدی رہا نہ ہونے سے امن مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار ہوگئے ہیں۔ طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ حکومت اعلانات کے باوجود طالبان کمیٹی سے ملاقات نہیں کررہی۔ اس مسئلے کا حل آپس میں مل بیٹھنے سے ہی نکلے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے طالبان قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا لیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہیں۔ پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا ابھی تک حکومتی کمیٹی سے بھی ملاقات طے نہيں ہوئی، جتنی جلدی ہو ڈیڈلاک ختم ہونا چاہیے تاکہ دوبارہ مذاکرات شروع کیے جاسکیں۔

واضح رہے کہ حکومتی کمیٹی اور طالبان شوریٰ کےدرمیان ایک ملاقات ہوچکی ہے تاہم دوسری ملاقات کب ہونی ہے اس کے لئے ابھی تک جگہ کا تعین نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے مذاکرات کی کشتی ایک بار پھر شش و پنج کے منجدھار میں پھنس گئی ہے۔