کراچی میں غریب آباد انڈر پاس کے قریب فائرنگ، جی سی ٹی کے پروفیسر جاں بحق

پیر 21 اپریل 2014 15:17

کراچی میں غریب آباد انڈر پاس کے قریب فائرنگ، جی سی ٹی کے پروفیسر جاں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اپریل 2014ء) غریب آباد انڈر پاس کے قریب نامعلوم افراد کی گاڑی میں فائرنگ کے نتیجے میں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کے پروفیسر سیف الدین جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پروفیسر سیف الدین اپنی گاڑی میں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی سے واپس گھر جارہے تھے کہ غریب آباد انڈر پاس کے قریب نامعلوم افراد ان کی گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، جس کے نتیجے میں سیف الدین سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

دونوں افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال لےجایا گیا تاہم پروفیسر سیف الدین راستے میں ہی دم توڑ گئے جبکہ دوسرے زخمی کا علاج جاری ہے تاہم اس کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کئی ماہ سےٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں لیکن ٹارگٹ کلرز ہیں کہ کسی کے قابو میں آنے کا نام نہیں لے رہے اوروہ جب چاہیں شہر میں کسی بھی جگہ کارروائی کرکے باآسانی فرارہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :