پاکستان میں اب تاریکی نہیں روشنیوں کا راج رہے گا، وزیراعظم نواز شریف

پیر 21 اپریل 2014 15:17

پاکستان میں اب تاریکی نہیں روشنیوں کا راج رہے گا، وزیراعظم نواز شریف

کشمور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اپریل 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے تھرمل پاور پلانٹ کے دو نئے یونٹس کا افتتاح کر دیا۔ یہ منصوبہ ساٹھ ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوا۔ گدو کے تینوں منصوبوں سے 486 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان میں اب تاریکی نہیں روشنی کا راج ہو گا۔ دیامیر ، بھاشا ڈیم پر بھی کام شروع کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا حکومت کی گدو میں 486 میگا واٹ کے ٹرباین کو چلانا بہت اہم پیش قدمی ہے، کوشش ہے تمام اسکیمیں وقت پر مکمل ہوں اور اس منصوبے سے ساڑھے سات روپے فی یونٹ بجلی حاصل ہو گی۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہم 1999 میں جن منصوبوں پر کام کر رہے تھے وہ جاری رہتے تو ملک آج عظیم الشان ملک ہوتا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا منصوبے کا آخری یونٹ 261 میگا واٹ آیندہ ماہ کام شروع کر دے گا ، بجلی منصوبے سمیت تمام منصوبے بروقت مکمل کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا منصوبوں کی تاخیر سے اقتصادی روابط اور خرچے میں اضافہ ہوا، اس منصوبے کو چلا کر ہم 54 ارب روپے کی بچت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان کو چین کے ساتھ دوستی پر فخر ہے۔ وزیراعظم نے منصوبہ وقت سے قبل مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ملازمین کے لئے بونس کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا بہت جلد کراچی لاہور موٹروے کی بنیاد رکھوں گا۔

وزیراعظم نواز شریف نے گدو تھرمل پاور پلانٹ کے دو نئے یونٹس کا افتتاح کر دیا۔ کام جلد مکمل کرنے پر ملازمین کے لئے بونس کا اعلان کر دیا۔

کشمور: (دنیا نیوز) وزیراعظم نواز شریف نے تھرمل پاور پلانٹ کے دو نئے یونٹس کا افتتاح کر دیا۔ یہ منصوبہ ساٹھ ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوا۔

گدو کے تینوں منصوبوں سے 486 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان میں اب تاریکی نہیں روشنی کا راج ہو گا۔ دیامیر ، بھاشا ڈیم پر بھی کام شروع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا حکومت کی گدو میں 486 میگا واٹ کے ٹرباین کو چلانا بہت اہم پیش قدمی ہے، کوشش ہے تمام اسکیمیں وقت پر مکمل ہوں اور اس منصوبے سے ساڑھے سات روپے فی یونٹ بجلی حاصل ہو گی۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہم 1999 میں جن منصوبوں پر کام کر رہے تھے وہ جاری رہتے تو ملک آج عظیم الشان ملک ہوتا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا منصوبے کا آخری یونٹ 261 میگا واٹ آیندہ ماہ کام شروع کر دے گا ، بجلی منصوبے سمیت تمام منصوبے بروقت مکمل کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا منصوبوں کی تاخیر سے اقتصادی روابط اور خرچے میں اضافہ ہوا، اس منصوبے کو چلا کر ہم 54 ارب روپے کی بچت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان کو چین کے ساتھ دوستی پر فخر ہے۔ وزیراعظم نے منصوبہ وقت سے قبل مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ملازمین کے لئے بونس کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا بہت جلد کراچی لاہور موٹروے کی بنیاد رکھوں گا۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/219494#sthash.kUgzS2H4.dpuf