یوکرین کا فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کا اعلان

پیر 21 اپریل 2014 14:38

کیف (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اپریل 2014ء) یوکرین نے کہا ہے کہ وہ ملک کے مشرقی علاقے میں ہونے والے فائرنگ کے سنگین واقعے کی تحقیقات کریگا جس کے وجہ سے اس کے اور روس کے درمیان تناوٴ میں اضافہ ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سلاویانسک کے قصبے کے قریب روس کے حامیوں کی ایک چوکی پر مسلح حملے میں تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

روس کے دفتر خارجہ نے فائرنگ کے اس واقعہ پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس کیلئے یوکرین کے قوم پرستوں کو موردالزام ٹھہرایا تھا۔

یوکرین کی قومی سلامتی کونسل کی ڈپٹی سیکرٹری ویکٹوریا سیومار نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ یہ بتانا قبل از وقت ہوگا کہ اس حملے کا ذمہ دار کون ہے۔انھوں نے کہا کہ اس کے پیچھے جرائم پیشہ گروپ کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں مشرقی یوکرین میں جرائم میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے۔ویکٹوریا نے کہا کہ کیف کو اس بات پر خدشہ ہے کہ روس نے اس معاملے کے پہلے ہی سے نتائج اخز کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :