مدھیہ پردیش میں کشتی ڈوبنے سے چھ افراد ہلاک ‘ چار کی حالت نازک

پیر 21 اپریل 2014 14:37

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اپریل 2014ء) بھارت کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش کے دتیا اور گوالیار اضلاع کی سرحد پر سندھ ندی میں ایک کشتی کے ڈوب جانے سے چھ بچوں ہلاک اورچار افراد کی حالت نازک ہے اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ گزشتہ روز رات گئے پیش آیا اور اس میں مزید اموات کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔دتیا پولیس کنٹرول روم کے انچارج ایم کے دویدی نے بتایا کہ اس کشتی میں مانجھی برادری کے لوگ سوار تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ دریا میں بہہ جانے والے افراد کی تلاش کا کام شروع کر دیا گیا دویدی کے مطابق دریا سے ابھی تک چھ بچوں کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں جبکہ پولیس کے مطابق حادثے کا شکار اس کشتی پر تقریباً 25 افراد سوار تھے۔پولیس افسر نے بتایا کہ دریا میں بہہ جانے والے لوگوں کی تلاش کے لیے امدادی عملہ جائے وقوع پر موجود تھا۔انھوں نے بتایا کہ یہ لوگ رات گئے اپنے رشتہ داروں کے گھروں سے واپس آ رہے تھے۔اس علاقے کے تھانہ انچارج وی ساتنکر کے مطابق کشتی بہت پرانی تھی اور اس میں حد سے زیادہ لوگ سوار ہو گئے تھے جس کے سبب اس میں پانی بھرنے لگا۔ اس کے بعد کشتی ڈگمگاکر پلٹ گئی۔ حادثے کے بعد کچھ لوگ دریا تیرکر باہر بھی آئے۔

متعلقہ عنوان :