یمن ‘ امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے افراد کی تعداد 70ہوگئی

پیر 21 اپریل 2014 14:37

صنعاء (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اپریل 2014ء) یمن میں امریکی ڈرون حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 70ہوگئی ‘ امریکہ کا دعویٰ ہے کہ مرنے والے تمام القاعدہ کے ارکان تھے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ڈرونز نے یمن کے جنوبی صوبے ابایان میں القاعدہ کے مشتبہ عسکریت پسندوں کا نشانہ بنایا۔ تازہ حملے میں چالیس افراد جان سے گئے اور متعدد زخمی ہوئے اس سے پہلے میزائل حملے میں تیس افراد ڈرون حملوں میں مارے گئے تھے

متعلقہ عنوان :