ایشیائی چیمپیئن شپ ،تین رکنی اسنوکر ٹیم نمائندگی کریگی ، ایونٹ 26 اپریل سے دبئی میں شروع ہوگا

پیر 21 اپریل 2014 14:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اپریل 2014ء) تین رکنی قومی اسنوکرٹیم ایشین چیمپیئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔ ایونٹ 26 اپریل سے دبئی میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان بلیئرزڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن کے صدرعالم گیر شیخ کی منظوری سے تین رکنی قومی اسنوکر ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ اراکین میں قومی چیمپیئن آصف ٹوبا، حمزہ اکبر اور اسجد اقبال شامل ہیں جبکہ حاجی عبدالرشید ٹیم مینجر ہوں گے۔ قومی دستہ چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیے چوبیس اپریل کو دبئی روانہ ہوگا۔ ایشیائی چیمپیئن شپ چھبیس اپریل سے متحدہ عرب امارات کے شہردبئی میں کھیلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :