بھارتی کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کردی ،منظوری بھارتی سپریم کورٹ دیگی

پیر 21 اپریل 2014 14:23

ممبئی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اپریل 2014ء) بھارتی کرکٹ بورڈ کی ورکنگ کمیٹی نے آئی پی ایل کرپشن کیس کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کردی ہے جس کی منظور ی بھارتی سپریم کورٹ دیگی۔ ممبئی میں ہونے والے اہم اجلاس میں گذشتہ برس منظر عام پر آنے والے اسکینڈل سمیت دیگر اہم امور پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

بورڈ کی جانب سے تجویز کردہ ناموں میں سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر روی شاستری، بھارتی تحقیقاتی ادارے کے سابق سربراہ آر کے راگھون اور کولکتہ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس جے این پٹیل شامل ہیں۔ بھارتی اعلیٰ عدالت اسپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت 22 اپریل کو کرے گی اس موقع پر توقع ہے کہ عدالت مذکورہ کمیٹی پر بھی غور کرے گی۔