پی سی بی کرکٹ کو یورپی فٹ بال کی طرح چلانے کا خواہاں، محکمہ جاتی ٹیمیں ختم ہوجائیں گی
پیر 21 اپریل 2014 14:23
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اپریل 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے نظام کو انقلابی قرار دیتے ہوئے اسے یورپ میں پروفیشنل فٹ بال کے انداز میں جد ید خطوط پر چلانے کا فیصلہ کیا ہے ، نئے ڈھانچے میں ڈپارٹمنٹل ٹیموں کو ختم کردیا جائے گا اور بڑے ڈپارٹمنٹس اور بزنس ہاؤسسز ملک کے ریجن کو مالی معاونت فراہم کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نئے سیزن میں ڈپارٹمنٹل ٹیموں کو ختم کرکے نئے نظام کو بلیو پرنٹ سامنے لارہا ہے جس کے تحت اب ریجنز کو منظم انداز میں مالی مدد فراہم کی جائیگی۔
یورپ فٹ بال کی طرز پر ٹیموں کو پروفیشنل انداز میں چلایا جائیگا اور بارہ سے چودہ ٹیموں کا ایک فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ ہوگا اس سلسلے میں قانون سازی اور پیپر روک مکمل کیا جارہا ہے دیگر ملکوں کی طرح سال میں ایک فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ ہوگا۔(جاری ہے)
گذشتہ سال ڈپارٹمنٹس نے پریذیڈنٹ ٹرافی اور ریجن نے قائد اعظم ٹرافی میں شرکت کی تھی۔ پی سی بی کے ذمے دار ذرائع نے بتایا کہ پرانا نظام سسٹم کو کمزور کرنے کا سبب بن رہا تھا1970 کی دہائی میں عبدالحفیظ کاردار نے پی سی بی کا صدر بن کر ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کا نظام متعارف کرایا تھا پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں اداروں کی ٹیمیں ہیں اور ملک کے تمام بڑے بڑے کھلاڑی بھاری معاوضوں کے عوض ڈپارٹمنٹس کیلئے کھیلتے ہیں۔
کئی بڑے ڈپارٹمنٹس کو سابق کرکٹرز چلا رہے ہیں نیشنل بینک اسپورٹس ڈویڑن کے سربراہ اقبال قاسم ، پورٹ قاسم کے راشد لطیف اور حبیب بینک کے عبدالرقیب ہیں۔ پی سی بی کے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ سالانہ پچاس کروڑ روپے خرچ کرنے کے باوجود پاکستان کرکٹ ٹیم کو اس نظام سے اچھے کھلاڑی نہیں مل پارہے ہیں پاکستان ٹیم کی کارکردگی میں زوال ہے جبکہ فٹنس اور فیلڈنگ میں بھی بہتری دکھائی نہیں دے رہی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.