رانی مکھر جی فلم”مردانی“ میں خاتون پولیس افسر کا روپ دھاریں گی

پیر 21 اپریل 2014 14:10

رانی مکھر جی فلم”مردانی“ میں خاتون پولیس افسر کا روپ دھاریں گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اپریل 2014ء) اداکارہ رانی مکھرجی کو بالی ووڈ میں دوبارہ ان کرنے کے لیے پروڈیوسر وڈائریکٹر آدیتہ چوپڑہ نے ”مردانی“ بنا دی جس میں وہ خاتون پولیس آفیسر کے روپ میں ایکشن کرتے ہوئے دکھائی دیں گی۔اداکارہ جنہوں نے فلمی کیرئیر کا آغاز 1992 ء میں بنگالی فلم ”بہار پھول“ سے کیا جبکہ 1997ء میں ہندی فلم ”راجہ کی آئیگی بارات“ میں کام کیا ۔

(جاری ہے)

یہ فلم کامیاب تو نہ ہوسکی مگر اداکارہ کی پرفارمنس کو سراہا گیا۔ جس پر انھیں مسٹر پرفیکٹ عامر خان کے مقابل کمرشل سپرہٹ فلم”غلام“ میں ہیروئن کاسٹ کرلیا گیا۔ اس کے بعد بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور کاجل کے ساتھ فلم ”کچھ کچھ ہوتا ہے“ میں دکھائی دیں ، اس فلم میں ان کا کردار سپورٹنگ تھا، مگر کاجل اور شاہ رخ خان کے ساتھ فلم بینوں نے اس کی کردارنگاری کو پسند کیا۔ مذکورہ فلم پر انھیں بہترین معاون اداکارہ فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا۔

متعلقہ عنوان :