امیشا نے نازیبا حرکت کرنے پر نوجوان کو تھپڑ رسید کر دیا

پیر 21 اپریل 2014 14:10

امیشا نے نازیبا حرکت کرنے پر نوجوان کو تھپڑ رسید کر دیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اپریل 2014ء) بالی وڈ اداکارہ امیشا پاٹیل کو ریاست اترپردیش کے شر گورکھ پور میں جیولری شاپ کے افتتاح کے موقع پر بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا، اب ظاہر ہے جہاں امیشا پاٹیل جیسی خوبرو اداکارہ ہو اور وہاں لوگوں کا ہجوم نہ ہو ایسا تو ہو نہیں سکتا اور ایسے میں کچھ اوباش نوجوان اپنی فطرت سے مجبور ہوکر نازیبا حرکت بھی کر بیٹھتے ہیں۔

(جاری ہے)

بس اسی وقت اداکارہ کا پارہ ہائی ہوگیا اور انہوں نے اس نوجوان کو ایسا زور دار تھپڑ مارا کہ موصوف کو دن میں ہی تارے نظر آگئے۔

متعلقہ عنوان :