ایسا فیشن پسند کرتی ہوں جو دل کو اچھا لگے ، دیپکا پڈوکون

پیر 21 اپریل 2014 14:09

ایسا فیشن پسند کرتی ہوں جو دل کو اچھا لگے ، دیپکا پڈوکون

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اپریل 2014ء) بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون نے کہا ہے کہ فیشن کسی بھی شخصیت کا تعارف ہوتا ہے۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ فیشن کرنا ہر شخص کا حق ہے اور یہ اس کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیشن کے نام پر دوسروں کی نقل میں اپنے لئے کپڑوں کا انتخاب کرنا آپ کی شناخت کو گم کر دیتا ہے۔ اس لئے ہمیشہ وہی پہننا چاہئے جو آپ پر جچتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایسا فیشن پسند کرتی ہوں جو دل کو اچھا لگے ،واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون نے حال ہی میں ایک فیشن لائن متعارف کروائی ہے جس کے تحت وہ نئی لڑکیوں کو کیٹ واک کی تربیت بھی دینگی ۔

متعلقہ عنوان :