بگٹی قتل کیس، پرویز مشرف ہر حالت میں 19 مئی کو پیش ہوں: عدالت

پیر 21 اپریل 2014 13:35

بگٹی قتل کیس، پرویز مشرف ہر حالت میں 19 مئی کو پیش ہوں: عدالت

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اپریل 2014ء) نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت کا پرویز مشرف کے دو ضامنوں کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی۔ سابق صدر پرویز مشرف کو عدالت میں پیش ہونے کی آخری وارننگ جاری کر دی گئی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج طارق انور کاسی نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت دو ہفتے کے وقفے کے بعد شروع کی۔

(جاری ہے)

پرویز سماعت کے پیش نہ ہونے سمیت دو ضامنوں ممتاز اور نذیر کی غیر سنجیدگی پر عدالت نے ان کی سرزنش کی تاہم ضامنوں نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ہر آئندہ ہونے والی ہر سماعت میں پیش ہونگے جس پر عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دی جبکہ پرویز مشرف کو بھی عدالت میں آخری وارننگ جاری کی۔ دوسری جانب نواب اکبر بگٹی کے صاحبزادے جمیل بگٹی کا کہنا تھا کہ کیس کو بلاجواز طول دیا جا رہا ہے انہیں پاکستان کی عدالتوں سے انصاف کی امید ہے مگر یہ امید اب دم توڑنے لگی ہے اس سے قبل سابق وفاقی داخلہ آفتاب احمد شیر پاؤ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت 19 مئی تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :