قومی ٹیم کا مسئلہ پرفارمنس میں عدم تسلسل ہے، ثقلین مشتاق
پیر 21 اپریل 2014 13:07
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اپریل 2014ء) پاکستان کے سابق اسپن اسٹار ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ بولرز کو قانونی حد میں رہتے ہوئے بولنگ کرنا چاہیے، انھوں نے ناقدین سے بھی کہا کہ وہ بولنگ ایکشن پر نظر رکھنے کے بجائے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو دیکھیں، ثقلین نے پاکستان ٹیم کی پرفارمنس میں عدم تسلسل کو بھی خرابی کی جڑ قرار دیا۔
اپنے ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بولرز کیلیے جو 15 ڈگری کی پابندی عائد کی گئی ہے اس کا احترام کرنا چاہیے اور اس حد میں رہتے ہوئے ہی بولنگ کرنا چاہیے، بولرز کو اس حد کو قبول کرنا چاہیے کیونکہ آئی سی سی نے اچھی طرح جائزہ لینے کے بعد ہی یہ فیصلہ کیا ہوگا، ثقلین نے ناقدین سے بھی کہا کہ وہ بھی بولرز کے ایکشن پر دھیان دینے کی بجائے ان کی صلاحیتوں کو دیکھیں۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے دوران ثقلین مشتاق اس ویسٹ انڈین ٹیم کے اسپن کوچ تھے جس نے پاکستان کو اہم میچ میں شکست سے دوچار کیا تھا، اس بارے میں ان کا کہنا ہے کہ ہم نے پاکستان کیخلاف بھی وہی پلان بنایا تھا جوکہ دیگر ٹیموں کیلیے تھا، پاکستان کاغذ پر اچھی ٹیم تھی، بولرز اس کی طاقت اور اس کے پاس بہترین آل رائونڈر تھے جبکہ بیٹنگ لائن بھی قابل اطمینان تھی اس کے باوجود ان کے سیمی فائنل میں نہ پہنچ پانے پر مجھے کافی حیرت ہوئی، پاکستان ٹیم کا سب سے بڑا مسئلہ پرفارمنس میں عدم تسلسل ہے اسی سے آپ کے حریفوں کو یہ پیغام جاتا ہے کہ آپ کی کمزوری دراصل ہے کیا اور وہ اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.