کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

پیر 21 اپریل 2014 11:40

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اپریل 2014ء) سیٹلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل جبکہ ایک کو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کے منیر مینگل روڈ پر نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود دونوں افراد اور قریب سے گزرنے والا ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ ایک شخص ہوگیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمی کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ نظر آتا ہے تاہم تفتیش کے لئے جائے واردات سے گولیوں کے خول اور دیگر شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں۔