ملک بھرمیں جعلی عاملوں کا مکمل ڈیٹا اکٹھا کرنے کا سلسلہ شروع ،اعداد و شمار اکٹھے ہونے کے بعد کارروائی شروع کی جائے گی،ذرائع

اتوار 20 اپریل 2014 00:53

ملک بھرمیں جعلی عاملوں کا مکمل ڈیٹا اکٹھا کرنے کا سلسلہ شروع ،اعداد ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) جعلی عاملوں کے حوالے سے بڑھتے ہوئے واقعات پرحکومت نے ملک بھرمیں عاملوں کا مکمل ڈیٹا اکٹھا کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے تاکہ ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے اخبارات میں جعلی عاملوں اور جعلی پیروں حوالے سے شائع ہونے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزارت داخلہ کو صوبائی وزارت داخلہ کی مدد سے کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے اور اس حوالے سے ان سے باقاعدہ پیش رفت رپورٹ بھی طلب کی ہے۔