محکمہ صحت نے لاہور سمیت 6 اضلاع کو ڈینگی کے حوالے سے ہائی رسک قرار دیدیا

اتوار 20 اپریل 2014 22:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) محکمہ صحت پنجاب نے ڈینگی کو مستقبل میں خطرے کی علامت قرار دیتے ہوئے لاہور سمیت 6 اضلاع کو ہائی رسک قرار دے دیا اور سرویلینس تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ڈینگی وائرس کے پھیلا کے حوالے سے خطرناک قرار دیئے جانے والے دیگر اضلاع میں فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے محکمہ صحت کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ رواں سیزن میں راولپنڈی میں 24، فیصل آباد 21 اور لاہور میں 20 مقامات سے لاروا برآمد ہوچکا ہے جبکہ لاہور میں سب سے زیادہ نشتر ٹاؤن میں 17 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔محکمہ صحت نے تمام متاثرہ اضلاع کے اسپتالوں میں خصوصی کاؤنٹرز اور وارڈز بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے، وائرس کے خاتمے کیلئے سرویلنس تیز کرنے اور لاروا سائیڈنگ کیلئے ادویات کی خریداری کے بھی احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ڈینگی کے ممکنہ پھیلا ؤکے پیش نظر طبی عملے کی تربیت بھی شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :