دنیا بھر میں مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوار انتہائی جوش وخروش سے منایا،پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، دنیا بھرکے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام ،شمعیں روشن کی گئیں اور خصوصی گیت بھی گائے ،طرح طرح کے پکوان سے ایک دوسرے کی تواضع،تحائف کے تبادلے بھی ہوئے،کراچی میں مسیحی برادری کی بڑی تعداد سینٹ اینڈریو چرچ میں اکٹھی ہوئی،اسلام آباد،لاہور کے گرجاگھروں میں مسیحی برادری ایسٹرڈے کی دعائیہ تقریبات میں شر یک رہی،نیا بھر سے اورتھوڈوکس عیسائیوں نے ایسٹر سے پہلے قمامہ کلیسا میں ”مقدس آتش“کی عبادت میں شرکت کے لئے بیت المقدس کا رْخ کیا،اجتماعی دعا پوپ فرانسس نے کرائی،دنیا بھر میں قیام امن کے لیے دعا مانگی گئی
اتوار 20 اپریل 2014 22:50
مقبوضہ بیت المقدس/واشنگٹن/سان تیاگو/روم/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوار انتہائی جوش وخروش سے منایا،اس موقع پر دنیا بھرکے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام ،شمعیں روشن کی گئیں اور خصوصی گیت بھی گائے گئے، مسیحی برادری نے ملک و قوم کی سلامتی کی دعائیں مانگیں ،روم میں پوپ فرانسس نے دنیا بھر میں امن کے قیام کے لیے خصوصی دعاکرائی جس کے بعد مسیحی برادری کے افراد نے قبرستانوں میں اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھائے،ایسٹر کے تہوار کی مناسبت سے مسیحی گھرانوں میں طرح طرح کے پکوان پکائے گئے جبکہ ایک دوسرے کے ساتھ روایتی تحائف کا تبادلہ بھی کیاگیا،دنیا بھر سے اورتھوڈوکس عیسائیوں نے ایسٹر سے پہلے قمامہ کلیسا میں ”مقدس آتش“کی عبادت میں شرکت کے لئے بیت المقدس کا رْخ کیا،تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ایسٹر کے تہوار کی مناسبت سے تقریبات کا آغاز گزشتہ رات ہی سے ہوگیا تھا، اس موقع پر ملک بھر میں گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر گرجاگھروں میں شمعیں روشن کی گئیں اور خصوصی گیت بھی گائے گئے، مسیحی برادری نے ملک و قوم کی سلامتی کی دعائیں مانگیں جس کے بعد مسیحی برادری کے افراد نے قبرستانوں میں اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھائے،ایسٹر کے تہوار کی مناسبت سے مسیحی گھرانوں میں طرح طرح کے پکوان پکائے گئے ،جبکہ ایک دوسرے کے ساتھ روایتی تحائف کا تبادلہ بھی کیاگیا،کراچی میں مسیحی برادری کی بڑی تعداد سینٹ اینڈریو چرچ میں اکٹھی ہوئی اور دعائیہ سروس سے ایسٹر کا آغاز کیا ، ان تقریبات میں خواتین ، بچوں اور بڑوں نے جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی، لاہور کے گرجاگھروں میں مسیحی برادری ایسٹرڈے کی دعائیہ تقریبات میں شر یک رہی، بچے ،بوڑھے ، نوجوان اورخواتین شمعیں روشن کر کے رب العزت کے سامنے سر جھکائے گناہوں کی معافی طلب اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعائیں کرتے رہے ، گرجا گھروں میں گھنٹیا بجائی گئیں اور مذہبی گیت پیش کیے گئے،دنیا بھر کی طرح نیویارک میں بھی ایسٹرکا تہوار انتہائی خوش وخروش سے منایاگیا جس میں خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.