پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں شروع ، مشقیں دو ہفتے جاری رہیں گی ، مشقوں کا مقصد تجربات اور معلومات کا تبادلہ ،قدرتی آفات ، سیلاب اور دہشتگردی سے ہونے والے نقصانات سے نمٹنا ہے ،آئی ایس پی آر ،مشقوں کو ”امن کا فرشتہ 2014“کا نام دیا گیاہے ،دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط ہونگے

اتوار 20 اپریل 2014 22:34

پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں شروع ، مشقیں دو ہفتے جاری ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں اتوار کو راولپنڈی کے قریب شروع ہو گئی ہیں فوج کے شعبہ اطلاعات کے مطابق مشقیں دو ہفتے جاری رہیں گی پاک فوج ک میجر جنرل ہمایوں عزیز اور چینی پیپلز لبریشن آرمی کے سینئر کرنل لیوا اگیو نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور قومی پرچم لہرائے گئے ایس آئی پی آر کے مطابق فوجی مشقوں کا مقصد تجربات اور معلومات کا تبادلہ ،قدرتی آفات ، سیلاب اور دہشتگردی سے ہونے والے نقصانات سے نمٹنا ہے ایسے حالات میں طبی سہولتیں پہنچانے کے حوالے سے بھی مشقیں کی جارہی ہیں اس سے دونوں ممالک کے درمیان آفات اور دہشتگردی سے متاثر ہ لوگوں کو علاج کی سہولتیں پہنچانے سے متعلق نئی ٹیکنالوجی سے استعمال کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کیا جائیگا مشقوں کو ”امن کا فرشتہ 2014“کا نام دیا گیاہے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط ہونگے