حمزہ شہبازشریف کی اسلام آباد میں چین کے سفیر سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال‘ چین کا اقتصادی تعاون قابل ستائش ہے‘حمزہ شہباز

اتوار 20 اپریل 2014 22:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازشریف نے اسلام آباد میں چین کے سفیر سان ویڈانگ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

حمزہ شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کا پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لئے تعاون قابل ستائش ہے۔

چین پاکستان کا مخلص اور بااعتماد دوست ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند‘ سمندر سے گہری اور شہد سے میٹھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی طرف سے تاریخ کے سب سے بڑے 32 ارب کے اقتصادی پیکج سے پاکستان کی معیشت پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔ حمزہ شہبازشریف نے کہا کہ ان کے حالیہ دورہ چین کے دوررس اقتصادی اور معاشی اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :