سی این جی اسٹیشنز کے شیڈول میں ردو بدل کئے جانے کا امکان

اتوار 20 اپریل 2014 22:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کی طرف سے رواں ہفتے سی این جی اسٹیشنز کے شیڈول میں ردو بدل کئے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق سی این جی ایسوسی ایشن کی طرف سے وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کو مختلف تجاویز کے ساتھ گیس پریشر بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی کی بیرون ملک سے وطن واپسی پر سی این جی اسٹیشنز کے شیڈول میں ردو بدل کئے جانے کا امکان ہے ۔ سی این جی ایسوسی ایشن ہفتے میں چار روز کیلئے مکمل گیس کی فراہمی کے مطالبے کے علاوہ لاہور اور راولپنڈی کے شہری علاقوں میں گیس کی فراہمی کی تقسیم کی تجویز دے چکی ہے تاہم حتمی فیصلہ وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل کی وطن واپسی پر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :