وزیراعظم نواز شریف (کل )گدو میں 486میگا واٹ کے دو منصوبوں کا افتتاح کرینگے

اتوار 20 اپریل 2014 22:12

وزیراعظم نواز شریف (کل )گدو میں 486میگا واٹ کے دو منصوبوں کا افتتاح کرینگے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کل ( پیر ) کو گدو میں 486میگا واٹ کے دو منصوبوں کا افتتاح کریں گے،243میگا واٹ کا ایک او رمنصوبہ اگلے ماہ مکمل ہوگا ۔

(جاری ہے)

منصوبے کے بعد گدو سے بجلی کی پیداوار ایک ہزار 655میگا واٹ سے بڑھ کر 2ہزار402میگا واٹ ہو جائے گی ۔ بتایا گیا ہے کہ منصوبے مقررہ مدت سے چھ ہفتے قبل مکمل کر لئے گئے ہیں جس سے ملکی خزانے کو 58ارب 60کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا۔مذکورہ منصوبے چین کی ہربن الیکٹرک انٹر نیشنل کمپنی کے تعاون سے مکمل ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :