اقوامِ متحدہ نے اپنے دوکارکن لاپتہ ہونے کی تصدیق کردی،پولیس کو شبہ ہے دونوں اراکین کو اغواء کیا گیا ہے ، اقوام متحدہ

اتوار 20 اپریل 2014 21:57

اقوامِ متحدہ نے اپنے دوکارکن لاپتہ ہونے کی تصدیق کردی،پولیس کو شبہ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) اقوامِ متحدہ کے ایک ذیلی ادارے یونائیٹڈ نیشن چلڈرن فنڈ ( یونیسیف) کے دو مقامی اراکین جو کچھ روز قبل لاپتہ ہوگئے تھے اقوامِ متحدہ نے آفیشل طور پر ان کی گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے اغوا کا خدشہ ظاہر کیا ۔اقوامِ متحدہ کے ترجمان وٹوریو کاماروٹا نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں اسٹاف ممبر جمعرات کو غائب ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

یونیسیف اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ جمعرات کو کراچی سے ان کے دو اسٹاف اراکین لاپتہ ہوئے ہیں۔ اس ضمن میں پولیس تفتیش کررہی ہے اور وہ ان افراد کے اہلِ خانہ کے ساتھ اور خود یونیسیف کے رابطے میں ہے،پولیس کو بھی شبہ ہے کہ ان دونوں اراکین کو اغوا کیا گیا ہے۔سینئر پولیس آفیشل جاوید عالم اوڈھو نے بتایا کہ تفریحی مقام کراچی سے باہر واقع ہے۔ایک اور پولیس افسر محمد صمد نے کہا کہ ایک رکن کی بیوی نے پولیس کو واقعے کے بارے میں بتایا ہے اور اس کے بعد سے ان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :