تھرپارکر میں غذائی قلت سے خاتون اور دو بچے جاں بحق

اتوار 20 اپریل 2014 21:13

تھرپارکر میں غذائی قلت سے خاتون اور دو بچے جاں بحق

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) تھرپارکر میں غذائی قلت سے خاتون اور دو بچے جاں بحق ہو گئے۔ حکومت کی طرف سے امدادی سرگرمیاں دوبارہ شروع نہ ہو سکیں۔ سول ہسپتال مٹھی میں غذائی قلت سے بیماری کے باعث داخل تین سال کی سنتوشی، سات ماہ کی پروین بھیل اور چالیس سال کی حاملہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔ دوسری جانب متاثرین کو حکومت کی طرف سے اعلان کردہ دو، دو لاکھ روپے جاری نہ کئے جا سکے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر تھرپارکر آصف اکرام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے 191 بچوں کی فہرست سندھ حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔ متاثرین نے بتایا کہ مقامی ہسپتالوں میں بدنظمی عروج پر پہنچ چکی ہے جبکہ امدادی راشن بیگز بھی مستحق افراد تک نہیں پہنچ رہے۔ دوسری جانب خیر پور کے مختلف علاقوں میں گیسٹرو کی وباء تیزی سے پھیل رہی ہے جس کی زد میں دیہاتیوں کے ساتھ شہری بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ خیر پور، گمبٹ، پیر گوٹھ، ٹھری میرواہ اور دیگر سرکاری ہسپتالوں میں اب تک 300 سے زائد افراد علاج کے لئے لائے جا چکے ہیں جن میں اکثریت بچوں کی ہے جبکہ ہسپتالوں میں صفائی کے انتظامات ناقص ہونے سے مریضوں کے عزیز انہیں مختلف نجی ہسپتالوں میں منتقل کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :