صدر ممنون حسین نے اہم ملکی امور کی وجہ سے نائیجریا کا دورہ ملتوی کر دیا

اتوار 20 اپریل 2014 20:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) صدر ممنون حسین نے اہم ملکی امور کی وجہ سے نائیجریا کا دورہ ملتوی کر دیا ۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے نائیجیریا کے صدر گڈلک جوناتھن کی دعوت پر 21 سے 23 اپریل تک نائیجیریا کا سرکاری دورہ کرنا تھا اس حوالے سے دفتر خارجہ کی ترجمان نے بھی گزشتہ بریفنگ میں صدر کے مجوزہ دورے کی مصروفات کے حوالے سے صحافیوں کو آگاہ کیا تھا تاہم ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے اہم ملکی امور کی وجہ سے نائیجریا کا دورہ ملتوی کر دیا

متعلقہ عنوان :