پاک بحریہ اور متحدہ عرب امارات کی بحری افواج کی 7 روزہ مشترکہ مشقیں اتوار سے شروع ہوگئیں،سمندراور ساحلوں کی محافظ پاک بحریہ اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کے لئے ہمہ وقت کوشاں اور تیار ہے ، پاک بحریہ

اتوار 20 اپریل 2014 20:38

پاک بحریہ اور متحدہ عرب امارات کی بحری افواج کی 7 روزہ مشترکہ مشقیں ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء)پاک بحریہ اور متحدہ عرب امارات کی بحری افواج کی 7 روزہ مشترکہ مشقیں اتوار سے شروع ہوگئیں،7 روزہ مشقیں 26 اپریل تک جاری رہینگی ، پاک بحریہ کی جانب سے مشترکہ مشقوں میں بحری جہاز پی این ایس خیبر، پی این ایس بابر، پی این ایس قوت، پی این ایس عظمت اور ایک ہیلی کاپٹر حصہ لیں گے جبکہ متحدہ عرب امارات کی ابوظہبی کلاس اور بینونہ کلاس کے جہازوں کے ساتھ ساتھ میری ٹائم پٹرول ایئر کرافٹ اور اسپیشل آپریٹنگ فورسز بھی حصہ لیں گے۔

پیر کو متحدہ عرب امارات کے دو بحری جہاز پہنچنے پر پاک بحریہ کے دو جہازوں پی این ایس قوت اور جرات نے کھلے سمندر میں متحدہ عرب امارات کے جہازوں کا استقبال کیا ۔ پاک بحریہ نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا کہ سمندراور ساحلوں کی محافظ پاک بحریہ اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کے لئے ہمہ وقت کوشاں اور تیار ہے اور ان پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مہارت اور ان میں مزید بہتری پیدا کرنے اور اس کے ساتھ ساتھ خطے میں عالمی سطح پر امن قائم کرنے کی کوششوں کے لئے پاک بحریہ خطے کی بحری افواج کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں کا انعقاد کرتی رہتی ہے جن میں سعودی نیول فورسز کے ساتھ نسیم البحر اور عمان نیوی کے ساتھ تھامرا لطیب کی مشقیں قابل ذکر ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی بحری افواج کے مابین مشترکہ بحری مشقیں نسل البحر جو 20 سے 26 اپریل تک منعقد کی جا رہی ہیں۔