مظفر گڑھ سے حکومتی جماعت کے رکن پنجاب اسمبلی میاں علمدار قریشی کی رنگین محفل کی ویڈیوسامنے آگئی ،رکن اسمبلی نے فون بند کر لئے ،ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پارٹی کا پوچھ گچھ اور تحقیقات کا فیصلہ ‘ ذرائع

اتوار 20 اپریل 2014 20:30

مظفرگڑھ/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) مظفر گڑھ سے حکومتی جماعت کے رکن پنجاب اسمبلی میاں علمدار قریشی کی رنگین محفل کی ویڈیوسامنے آگئی ،عام انتخابات میں پی پی 255سے جمشید احمد دستی کے آزاد پینل سے کامیاب ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی میاں علمدار قریشی نے بعد ازاں (ن) لیگ میں شمولیت اختیار کر لی تھی ۔میڈیا میں دکھائی جانے والی رنگین محفل کی ویڈیو میں علمدارقریشی اپنے دوستوں اور ایک رقاصہ کے ساتھموجود ہیں۔

(جاری ہے)

جہاں وہ اپنے جذبات پر قابو نہ پاسکے اور دیوانہ وار جھومنے لگے اور رقاصہ کو گلے لگانے پردوستوں نے انکی خوب پذیرائی کی۔ ویڈیو میں وہاں خاص پڑی ہوئی خاص مشروب کی بوتلیں بھی صاف دکھائی دے رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فوٹیج کتنی پرانی ہے اس کی تصدیق تو نہیں کی جاسکی لیکن میڈیا پر ویڈیو آجانے کے بعد میاں علمدارقریشی کو سخت تنقید کاسامناہے۔دوسری طرف علمدار قریشی نے اپنے موبائل فون بند کر لئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق حکومتی جماعت نے ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اسکی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا ہے اور جلد ہی باضابطہ تحقیقات کا اعلان کیا جائے گا ۔