موسم میں بہتری اوربجلی کی پیداوار بڑھنے سے شارٹ فال 1600میگا واٹ کی سطح پر آگیا

اتوار 20 اپریل 2014 20:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) موسم میں بہتری اوربجلی کی پیداوار بڑھنے سے شارٹ فال کم ہو کر 1600میگا واٹ کی سطح پر آگیا جسکے باعث لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

این ٹی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی کل طلب 12100میگاواٹ جبکہ پیداوار10500میگا واٹ پر پہنچ گئی ۔ ہائیڈل سے 3300‘تھرمل سے 1385، آئی پی پیز سے 5851 جبکہ ونڈ سے بھی 8میگا واٹ بجلی کی پیداوار حاصل ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق اتوار کی تعطیل کے باوجود لوڈ شیڈنگ جاری رہی تاہم اس میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ مختلف شہری علاقوں میں 6سے 8جبکہ دیہی علاقوں میں 10سے 12گھنٹے لوڈ شیڈنگ جاری رہی ۔

متعلقہ عنوان :