مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوار اپنے عقیدے کے مطابق جوش و خروش سے منایا

اتوار 20 اپریل 2014 20:22

لاہور/اسلام آباد/کراچی/پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوار اپنے عقیدے کے مطابق جوش و خروش سے منایا ۔ایسٹر کے تہوار کی مناسبت سے تقریبات کا آغاز ہفتہ کی رات سے ہی ہوگیا تھا جسکے تحت گرجا گھروں پر چراغاں کیا گیا اور شمعیں روشن کی گئیں۔

(جاری ہے)

اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیااورملک و قوم کی سلامتی کی دعائیں مانگی گئی جس کے بعد مسیحی برادری کے افراد نے قبرستانوں میں اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھائے۔

ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں کی سکیورٹی کے لئے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔واضح رہے کہ ایسٹر عیسائیوں کا سب سے بڑا مذہبی تہوار ہے جو جو حضرت عیسی علیہ السلام کے زندہ ہونے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :