پاکستان،بھارت کو انتہائی پسندیدہ ملک کا درجہ دینے پر غور نہیں کررہاہے خرم دستگیر ،پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے سے بیس فیصد برآمدات کو زیرو ٹیرف پر یورپی منڈیوں تک رسائی ملے گی ، انٹرویو

اتوار 20 اپریل 2014 20:22

پاکستان،بھارت کو انتہائی پسندیدہ ملک کا درجہ دینے پر غور نہیں کررہاہے ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہاہے کہ پاکستان،بھارت کو انتہائی پسندیدہ ملک کا درجہ دینے پر غور نہیں کررہا عرب نیوز کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کے ساتھ ملکر کام کرنے اور ایک دوسرے کو منڈیوں تک بلا امتیاز رسائی دیتے ہوئے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر وزیرتجارت نے کہاکہ دونوں ملکوں نے بھارت سے بجلی خریدنے کے معاملے پر پیشرفت کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے سے اس کی تقریباً بیس فیصد برآمدات کو زیرو ٹیرف پر یورپی منڈیوں تک رسائی ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :