پیپلز پارٹی نے بلاول اور آصف زرداری کیلئے پنجاب حکومت کو فول پروف سکیورٹی کیلئے خط ارسال کر دیا،پنجاب حکومت نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کولاہور اور دیگر اضلا ع کے دوروں کے موقع پر فول سکیورٹی کی ہدایت کر دی،پی پی کے متعلقہ رہنماؤں اور ساتھ آنے والے سکیورٹی ذمہ داران سے رابطہ رکھ کر انتظامات ترتیب دئیے جائیں ‘ ذرائع،آئی جی پنجاب کا بلاول بھٹو کے چیف سکیورٹی افسر سے رابطہ،دورہ کے دوران مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کر ادی ۔ اپ ڈیٹ

اتوار 20 اپریل 2014 20:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) پیپلز پارٹی نے سرپرست بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے دورہ پنجاب کے دوران فول پروف سکیورٹی کے لئے صوبائی حکومت کو خط ارسال کر دیا ، جسکے بعد پنجاب حکومت نے پنجاب حکومت نے پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ذمہ داران کو بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی رواں ہفتے لاہور آمد اور مختلف اضلاع کے متوقع دوروں کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت کر دی ہے ۔

پیپلز پارٹی کی طرف سے لکھے جانے والے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری کے بلاول ہاؤس لاہور میں قیام کے دوران مختلف شاہراہوں ، استقبالیہ تقریبات اور دوروں کے حوالے سے فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی ذمہ دار شخصیت نے اس حوالے سے پولیس اور دیگر اداروں کے ذمہ داران کو خصوصی ہدایت نامے میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی لاہور اور دیگر اضلاع میں مصروفیات کے پیش نظر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں اور اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے متعلقہ رہنماؤں اور ساتھ آنے والے سکیورٹی ذمہ داران سے بھی رابطہ رکھ کر انتظامات ترتیب دئیے جائیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق آئی جی پنجاب نے پیپلز پارٹی کی قیادت کے دورہ لاہور او رپنجاب کے دوران فول پروف سکیورٹی کی یقین دہانی کراتے ہوئے بلاول بھٹو کے چیف سیکورٹی آفیسر سے رابطہ کر کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے ۔