صدارتی انتخابات کے نتائج کااعلان جمعرات کوکیاجائیگا،افغان الیکشن کمیشن،77.55فیصدووٹوں کی گنتی مکمل،70فیصدرزلٹ تیارکرلیا،امیدواراورحامی کھلے دل سے نتائج تسلیم کریں،بیان،جیتنے والا امیدوار50فیصدسے زیادہ ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہاتو انتخابات کا دوسرامرحلہ ہوگا،عبداللہ عبداللہ کو برتری حاصل ،اشرف غنی دوسرے نمبر پرہیں،افغان میڈیا

اتوار 20 اپریل 2014 19:15

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) افغان صدارتی انتخابات کے نتائج کا حتمی اعلان جمعرات کو کیاجائیگا،اب تک کے ووٹوں کی گنتی کے مطابق صدارتی امیدوارعبداللہ عبداللہ کو برتری حاصل ہے جبکہ ان کے مدمقابل قریب ترین حریف شرف غنی دورے نمبرپر جبکہ تیسرے نمبر پر زلمے رسول ہیں،77.55فیصدووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے اورمزید گنتی کا کام تیزی سے جاری ہے،اگرجیتنے والا امیدوار50فیصدسے زیادہ ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہاتو انتخابات کا دوسرمرحلہ منعقد کیاجائیگا،افغان میڈیاکے مطابق افغان کے خودمختارالیکشن کمیشن نے اتوارکو جاری ایک بیان میں کہاکہ افغان صدارتی انتخابات کے لیے رواں ماہ کی پانچ تاریخ کو ہونے والی ووٹنگ کے لیے گنتی کا عمل تیزی سے جاری ہے اوراب تک تقریبا 77.55 فیصد تک ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے،بیان کے مطابق تقریبا70.71فیصدرزلٹ بھی تیارکیاجاچکاہے حتمی نتائج کا اعلان 24مارچ بروز جمعرات کو کیاجائیگا،افغان الیکشن کمیشن کے سیکرٹری ضیاء اللہ حق امرخیل نے کہاکہ ووٹوں کی گنتی کے دوران جعلی ووٹوں کی شناخت کے لیے مشین کااستعمال کیاجارہاہے اوراب تک ہزاروں جعلی ووٹوں کو مستردکیاجاچکاہے،انہوں نے بتایاکہ جعلی ووٹوں کی شناخت کے لیے ہرممکن وسائل بروئے ار لائے جائیں گے تاکہ انتخابی عمل کو صاف شفاف بنایاجاسکے،انہوں نے بتایاکہ نتائج بارے کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگااس لیے تھوڑاانتظارضروری ہے ،ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی بھی امیدوار50فیصدووٹ لینے میں ناکام رہا تو پھر انتخابات کا دوسرامرحلہ شروع ہوگا،انہوں نے تمام امیدواروں اوران کے حامیوں پر زوردیاہے کہ ان کا عملہ صاف شفاف الیکشن کے انعقاد کے بعد ووٹوں کی گنتی پر بھی انتھک محنت کررہاہے اس لیے سب کو بغیر کسی عذرکے اورکسی پر انگلی اٹھائے بغیر نتائج کو تسلیم کرناچاہیے۔

(جاری ہے)

،ادھرمیڈیارپورٹس میں بتایاگیاکہ اب تک کی گنتی کے مطابق عبداللہ عبداللہ کو اپنے باقی حریفوں پر سبقت حاصل ہے اورانہوں نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں، جبکہ ان کے مدمقابل قریب ترین حریف شرف غنی دورے نمبرپر جبکہ تیسرے نمبر پر زلمے رسول ہیں۔

متعلقہ عنوان :