سعودی عرب میں گاڑی چلانے پر خاتون کو شوہر سمیت 900ریال جرمانہ،میاں بیوی کی آئندہ خلاف ورزی نہ کرنے کی یقین دھانی،عدالت نے ضمانت پر رہاکردیا

اتوار 20 اپریل 2014 19:15

سعودی عرب میں گاڑی چلانے پر خاتون کو شوہر سمیت 900ریال جرمانہ،میاں بیوی ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) سعودی عرب میں ٹریفک کے معاملات کی نگرانی کرنے والے ادارے نے 28 سالہ شہری کو 900 ریال جرمانہ کرتے ہوئے اس کی گاڑی کو بند کر دیا، اس شہری کا جرم یہ تھا کہ اس نے اپنی ہنڈا گاڑی اپنی اہلیہ کو چلانے کی اجازت دی تھی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گشت پر مامور سکیورٹی اہلکاروں نے خاتون ڈرائیور کو شبیلی ضلع میں ، غیر قانونی طور پر گاڑی چلانے والی 23 سالہ خاتون کو بھی اپنے شوہر کی گاڑی چلانے پر سزا سنائی گئی ،اس خاتون پر الزام ہے کہ اس نے بغیر لائسنس کے گاڑی چلائی تھی، ذرائع کے مطابق دونوں میاں بیوی کو متعلقہ حکام کو یہ یقین دہانی کرانا ہو گی کہ وہ آئندہ ایسا جرم نہیں کریں گے۔ دونوں کو عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :