ڈاکٹروں کی تین رکنی ٹیم کا پرویزمشرف کی میڈیکل رپورٹوں کا جائزہ لینے کے بعد بعد جلد انجیوگرافی کرانے کا مشورہ ،پرویز مشرف کے وکلاء کی جانب سے (کل)سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا امکان ۔ اپ ڈیٹ

اتوار 20 اپریل 2014 19:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) ڈاکٹروں کی تین رکنی ٹیم نے پرویزمشرف کی میڈیکل رپورٹوں کا جائزہ لینے کے بعد بعد جلد انجیوگرافی کرانے کا مشورہ دیدیا ہے ذرائع کے مطابق کراچی کے پی این ایس شفاء ہسپتال میں سابق صدر پرویزمشرف کی ریڑھ کی ہڈی کے ٹیسٹ کیلئے خصوصی انتظامات کرلئے گئے ہیں اور اسپیشل وارڈ بھی قائم کرلیا گیا ذرائع نے بتایا کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں سابق صدر کو پی این ایس شفاء لائے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پرویزمشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کیلئے ان کے وکلاء کی طرف سے (کل) پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف گزشتہ رات چارٹرڈ طیارے کے ذریعے کراچی پہنچے تھے،جہاں ان کی آمد کے پیش نظر سخت سیکورٹی اقدامات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :