وہاڑی ، کنویں میں صفائی کے دور ان 9مزدور ڈب گئے ، سات کی لاشیں نکال لی گئیں ، دو کو بچا لیا گیا ، زندہ بچ جانے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا ،ڈاکٹروں کا علاج سے انکار ، مشعل افراد کی ڈاکٹر کے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ ۔ اپ ڈیٹ

اتوار 20 اپریل 2014 19:06

وہاڑی ، کنویں میں صفائی کے دور ان 9مزدور ڈب گئے ، سات کی لاشیں نکال لی ..

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء)وہاڑی کی تحصیل میلسی کے علاقے جم جیلہ میں کنویں کی صفائی کے دوران 9 مزدور ڈوب گئے جن میں سے 7 کی لاشیں نکال لی گئی، 2 کو بچالیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وہاڑی کے علاقے جم جیلہ میں 2 مزدور ایک کنویں کی صفائی کیلئے نیچے اترے، صفائی کے دوران پانی کا دباوٴ بڑھا تو انہوں نے مدد کیلئے اوپر موجود اپنے دیگر ساتھیوں کو آواز دی جس پر 7 دیگر مزدور بھی کنویں میں اتر گئے تاہم وہ بھی ڈوب گئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے جنہوں نے 7 افراد کی لاشیں اور 2 کو زندہ حالت میں نکال لیا۔

زندہ بچنے والوں کو جلہ جیم رورل ہسپتال لے جایا گیا تو سرکاری ڈاکٹر نے ان کا علاج سے انکارکر دیا جس پر لوگ مشتعل ہو گئے اور انہوں نے ڈاکٹر کے گھر توڑ پھوڑ کے بعد سامان کو آگ لگا دی، انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی پر مشتعل افراد منتشر ہوگئے۔