بھارتی فورسز کی بجوات سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ، پنجاب رینجرز کی جوابی کارروائی

اتوار 20 اپریل 2014 18:57

بھارتی فورسز کی بجوات سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ، پنجاب رینجرز کی جوابی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) بھارتی فورسز کی جانب سے بجوات سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی تاہم پنجاب رینجرز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے بجوات سیکٹر پر وقفہ وقفہ سے ایک گھنٹہ تک بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے بعد پنجاب رینجرز نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کی بندوقیں خاموش کرا دیں، پنجاب رینجرز کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کی تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :