رواں مالی سال ماربل کی برآمدات میں 34.5 فیصد اضافہ،چھ کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کی ماربل مصنوعات برآمد کی گئیں

اتوار 20 اپریل 2014 18:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) رواں مالی سال پہلے نو ماہ کے دوران ماربل کی برآمدات میں ساڑھے 34 فیصد اضافہ ہوا۔ چھ کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کی ماربل مصنوعات برآمد کی گئیں۔

(جاری ہے)

آل پاکستان ماربل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ثناء اللہ خان نے ایک انٹرویومیں بتایا کہ بیرون ممالک پاکستانی ماربل کی طلب بڑھ رہی ہے جولائی 2013 سے مارچ 2014 کے دوران ماربل مصنوعات کی برآمدات میں ساڑھے 34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 9 ماہ میں ماربل کی برآمدات ایک کروڑ پچپن لاکھ ڈالر اضافے سے چھ کروڑ ساڑھے سات لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جو گذشتہ مالی سال اسی عرصے میں چار کروڑ باون لاکھ ڈالر تھیں۔

متعلقہ عنوان :