Live Updates

خیبرپختونخوا میں تعلیمی انقلاب لانے کیساتھ 350 چھوٹے ڈیم بنائینگے،عمران خان

اتوار 20 اپریل 2014 16:55

خیبرپختونخوا میں تعلیمی انقلاب لانے کیساتھ 350 چھوٹے ڈیم بنائینگے،عمران ..

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں اتنی تیزی سے کام نہیں ہو رہا جتنا وہ چاہتے تھے۔ سیکولر اور دینی جماعتیں مل کر بھی تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کر سکتیں۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے 86 میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں تعلیمی انقلاب لائیں گے۔

پنجاب یوتھ فیسٹیول کی طرح اربوں روپے ضائع کرنے کی بجائے کھیلوں کے میدان بنائیں گے۔انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ساڑھے تین سو چھوٹے ڈیم بنائیں گے جس سے ہمارے صوبے میں لوڈ شیڈنگ کا نام و نشان مٹ جائیگا۔کسی وزیر کو بجلی چوری کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انھوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کو زیادہ سے زیادہ ووٹ دے کر کامیاب کرائیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :